نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ 2025 میں ہندوستانی سیپک ٹاکرا ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی۔
ہمارے دستے کو سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کے لیے مبارکباد۔ دستہ 7 تمغوں کے ساتھ واپس آیا ہے۔ مردوں کی ریگو ٹیم نے ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ شاندار کارکردگی سیپک ٹاکرا کے عالمی کھیل میں ہندوستان کے لیے امید افزا مستقبل کا اشارہ دیتی ہے، پی ایم مودی نے بدھ کو ایک پوسٹ میں کہا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ریگو ٹیم نے منگل کو پٹنہ کے پاٹلی پترا اسپورٹس کمپلیکس میں سیپک ٹاکرا ورلڈ کپ 2025 میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ میں اپنا نام بنایا۔ بھارت نے فائنل میں جاپان پر 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی