سرسید احمد خاں جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک تھے ، جن کی پیدائش 17اکتوبر کو دہلی میں ہوئی۔ وہ ایک عظیم ماہر تعلیم ، سماجی مصلح،سیاست داں، فلسفی، مصنف اور مقرر تھے جنہوں نے 1857کی پہلی جدوجہد آزاد کے بعدمسلمانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے ان میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی۔ انہوں نے علی گڑھ میں مسلم اینگلو اورینٹل کالج کی داغ بیل ڈالی ، جو بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں پروان چڑھا۔
انہوں نے تہذیب الاخلاق رسالے کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں کے تعلیمی و سیاسی شعور کو بیدار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسباب بغاوت ہند، آثار الصنادید، خطبات احمدیہ جیسی معرکة الارا کتابیں لکھیں ۔وہ 27مارچ 1898کا اس دارفانی سے رخصت ہو گئے۔
دیگر اہم واقعات:
1668 - انگلینڈ کے حکمراں چارلس دوم نے بمبئی (اب ممبئی) کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کر دیا۔
1855 - ابراہم گیسنر نے مٹی کے تیل کو پیٹنٹ کیا۔
1871 - پہلا بین الاقوامی رگبی میچ اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔
1884 - بوسٹن اور نیویارک کے درمیان لمبی دوری کی پہلی ٹیلی فون گفتگو ہوئی۔
1899 - فرانس اور انگلینڈ کے درمیان پہلی بین الاقوامی ریڈیو ٹرانسمیشن اطالوی موجد جی مارکونی نے کی۔
1933 - جاپان لیگ آف نیشنز سے الگ ہو گیا۔
1936 – دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور اتر پردیش، میگھالیہ اور اتراکھنڈ کے گورنر رہے بھارتی سیاست داں بنواری لال جوشی کی پیدائش۔
1961 - پہلا عالمی تھیئٹر ڈے شروع ہوا۔
1964 -ہماچل پردیش کے موجودہ وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کی پیدائش۔
1968 - سابق سوویت یونین کے پائلٹ اور خلاباز یوری گیگرین کا انتقال ہوگیا۔
1977 - دو بوئنگ 747ایس اسپین کے شہر ٹینیرائف میں رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے جس سے 583 افراد ہلاک ہوئے۔ اسے دنیا کا بدترین طیارہ حادثہ کہا جاتا ہے۔
1982 - اے ایف ایم اے چودھری بنگلہ دیش کے صدر مقرر ہوئے۔
2000 - روس کے قائم مقام صدر ولادیمیر پوتن نے 52.52 فیصد ووٹ حاصل کر کے روس میں صدارتی انتخاب جیت لیا۔
2003 - روس نے مہلک ٹوپول ایس آر-12ایم بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
- وشواناتھن آنند نے مونٹی کارلو میں 12ویں امبر شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل راو¿نڈ میں 1.5 پوائنٹس کی جیت کے ساتھ اپنا تیسرا خطاب جیتا۔
2006-یاسین ملک نے کشمیر میں ریفرینڈم کا مطالبہ کیا۔
2008 - مرکزی حکومت نے 90 اقلیتی اکثریت والے اضلاع میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معیار زندگی میں جامع بہتری کے لیے 3,780 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی۔
- خلائی شٹل اینڈیور بحفاظت زمین پر واپس آگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد