عمان، 26 مارچ (ہ س)۔
ہندوستانی پہلوان سنیل کمار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کو ایشین ریسلنگ چمپئن شپ میں 87 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
سنیل نے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں چین کے جیاکسین ہوانگ کو شکست دی۔ اس سے قبل وہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے۔
سنیل، جنہوں نے 2019 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اپنی پرانی فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقابلہ کا آغاز تاجکستان کے سخروب عبدالخائیف کے خلاف مضبوط انداز میں کیا، دوسرے دورانیے میں 10-1 سے زبردست فتح درج کی۔ تاہم ان کا فائنل تک پہنچنے کا خواب سیمی فائنل میں ایران کے یاسین یزدی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست سے چکنا چور ہوگیا۔ اس کے بعد وہ کانسی کے لیے کھیلے۔
ساگر ٹھاکران کا چیلنج ختم، دیگر بھارتی ریسلرز کی بھی جدوجہد جاری
ساگر ٹھاکران (77 کلوگرام) نے اپنا کوالیفکیشن مقابلہ جیتا لیکن کوارٹر فائنل میں اردن کے امرو سعدیہ کے خلاف 10-0 سے ہار گئے۔ سعدیہ نے پار ٹیرے (گراو¿نڈ) پوزیشن سے چار پوائنٹس کی شاندار تھرو کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اب ساگر کا مزید سفر سیمی فائنل میں اپنے حریف کی جیت یا ہار پر منحصر کرتاہے ۔
دریں اثنا، امیش (63 کلوگرام) کوالیفکیشن راو¿نڈ میں ہار گئے، جبکہ نتن (55 کلوگرام) اور پریم (130 کلوگرام) بھی ابتدائی راو¿نڈ میں ہار گئے۔
یہ مقابلہ ہندوستانی گریکو رومن پہلوانوں کے لیے اب تک چیلنج رہا ہے، لیکن اس سخت جدوجہد کے درمیان سنیل کمار کا کانسی کا تمغہ ٹیم انڈیا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ