سلی گوڑی 24 مارچ (ہ س)۔
پیر کو کالج کے ایک طالب علم کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ مہلوک طالب علم کا نام وشال سرکار ہے۔ وہ بندل، ہگلی کا رہنے والا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ سلی گڑی کے سیوک روڈ سے متصل ایک پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم تھا۔ جس کی وجہ سے وہ سلی گڑی کالج پاڑا میں ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہا تھا۔ وشال نے آخری بار جمعہ کو اپنے دوستوں سے بات کی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ آج پڑوسیوں کو فلیٹ سے بوسیدہ بدبو آ رہی تھی۔ یہ اطلاع سلی گڑی پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی سلی گڑی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔ اس دوران طالب علم پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا جو سڑ چکا تھا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل کالج بھیج دیا۔ سلی گڑی پولس تھانہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ