جموں، 19 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ادھمپور ضلع میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 40 کلوگرام پوست برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق، جکھینی ناکہ پر ہائی وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران، گاڑی کے پچھلے حصے میں سبزیوں کی خالی کریٹوں کے اندر دو پلاسٹک کے بوریے چالاکی سے چھپائے گئے تھے۔پولیس نے بوریوں کی جانچ کی تو ان میں 40 کلوگرام پوست برآمد ہوئی۔
پولیس نے موقع پر ہی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔جس کی شناخت حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف ادھمپور تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر