یو ایس آئی ای ایف نے تعلیمی اشتراکات کی مضبوطی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
نئی دہلی،19مارچ(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعزاز ملا کہ اس نے پرووسٹ،بین الاقوامی اہل کاروں،تعلیمی افسران اور امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں کے اہم عہدیداران پر مشتمل امریکہ کے انڈیا ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) کے اعلی سطح کے وفد کی
یو ایس آئی ای ایف نے تعلیمی اشتراکات کی مضبوطی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا


نئی دہلی،19مارچ(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعزاز ملا کہ اس نے پرووسٹ،بین الاقوامی اہل کاروں،تعلیمی افسران اور امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں کے اہم عہدیداران پر مشتمل امریکہ کے انڈیا ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) کے اعلی سطح کے وفد کی میزبانی کی۔ واضح ہو کہ یہ دورہ تعلیمی اشتراکات کے فروغ، تعلیم اور انتظامیہ کے بہترین طور طریقوں کے تبادلے اور دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی ساجھیداری کے مواقع تلاش کرنے کے مقصد سے ہوا تھا۔ پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جنھوں نے ہمیشہ عالمی طورپر دوسرے اداروں سے مثبت اور بامعنی انداز میں جڑنے اور فضیلت کے سلسلے میں جامعہ کے عہد پر زوردیا ہے ممتاز وفد کے اراکین کا والہانہ استقبال کیا۔ دورے پر آئے وفد اور فیکلٹیز ڈینز، سینٹر ز کے ڈائریکٹرز اور فل برائٹ فیلوز سمیت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیئر عہدیداران کے درمیان اس ملاقات نے پرلطف بات چیت اورمباحثے کے لیے منفرد پلیٹ فارم مہیاکیا۔ فریقین نے اختراعی تعلیمی طریقیات، انتظامی فریم ورک اور طلبہ و فیکلٹی اراکین کے تبادلے کو بہتر کرنے کی تدابیر کے سلسلے میں بیش قیمت معلومات ساجھا کیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دورے پر آئے امریکی اداروں کے درمیان مستقبل میں ممکنہ اشتراکات اور ثروت مند تبادلات کے تئیں شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے گہرے سپاس کے اظہار پریہ ملاقات اختتام پذیر ہوئی۔مذکرات کے بعد وفد نے سینٹرل انسٹرومینٹیشن فیسیلٹی (سی آئی ایف) اور اے جے کے ماس کمیو نی کیشن رسرچ سینٹر کا دورہ کیاجہاں انھیں فیکلٹی اراکین اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کا موقع ملااور انھیں تعلیمی آموزش، نئی ٹکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے لیے یونیورسٹی میں وقف سہولیات کا راست تجربہ حاصل ہوا۔ اس دورے سے ہندوستان اور امریکہ کے اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی رابطوں کو مضبوط و مستحکم کرنے کے سلسلے میں ایک جست ہوئی ہے جو تعلیم میں فضیلت کے فروغ کے ساجھا وڑن کو فروغ دینے اور بین تہذیبی و ثقافتی تفہیم کے فروغ کی راہ میں بڑھتے قدم کو نشان زد کرتاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande