وزیر اعلیٰ 20 مارچ کو ترانہ، اجین میں نرمدا-شپرا کثیر المقاصد پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست کے باشندوں کو سوغاتیں ملتی رہیں گی۔ ریاست میں ہر طرف ترقی کی ہوا چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 20 مارچ بروز جمعرات کو اجین ضلع کے ترانہ علاقے میں کئی کھیتوں کو نرمدا کے پانی سے سینچائی کا تحفہ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بدھ کو میڈیا کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریاست میں چلائی جا رہی ندی جوڑو مہم آبپاشی کے لیے ایک جامع اور موثر ماحول پیدا کر رہی ہے۔ وہیں پینے کے پانی کی دستیابی بھی بڑھ رہی ہے اور صنعتوں کے لیے بھی وافر پانی دستیاب ہوگا۔ ریاست میں جل ہی جیون ہے کا منتر شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات 20 مارچ کو اجین ضلع کے ترانہ میں نرمدا شپرا کثیر المقاصد پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن