لڑکا نویں پاس بھی نہیں اورلالو راجا بنانا چاہتے ہیں:پی کے
پٹنہ، 19 مارچ(ہ س)۔ بہار میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخاب ہونے ہیں ۔انتخاب کو دیکھتے ہوئے الزامات اور جوابی الزام کا دور ابھی سے شروع ہوگیا ہے ۔اسی سلسلے میں جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے ایک بار پھر سے آر جے ڈی صدر لالو یادو پر حملہ کیا ہے ۔
لڑکا نویں پاس بھی نہیں اورلالو راجا بنانا چاہتے ہیں:پی کے


پٹنہ، 19 مارچ(ہ س)۔ بہار میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخاب ہونے ہیں ۔انتخاب کو دیکھتے ہوئے الزامات اور جوابی الزام کا دور ابھی سے شروع ہوگیا ہے ۔اسی سلسلے میں جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے ایک بار پھر سے آر جے ڈی صدر لالو یادو پر حملہ کیا ہے ۔لالو یادو اورتیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے پی کے نے کہا کہ عوام کو لالو پرساد سے سیکھنا چاہئے کہ بچوں کی فکر کیاہوتی ہے ۔انہوں نے لالو پرساد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لالو جی کابیٹا نویں پاس بھی نہیں کیاپھر بھی انہیں اس بات کی فکر ہے کہ ان کابیٹا بہار کا راجا بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ لالو پرساد کی شکایت نہیں کر رہا ہوں ان کی تعریف کررہا ہوں۔لالو پرساد اتنے اچھے والد ہیں کہ ان کابیٹا نویں پاس نہیں کیا پھر بھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا بہار کا وزیراعلیٰ بنے ۔پی کے نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ بہار کے عام لوگ ہیں ان کے بچے بی اے ،ایم اے کرچکے ہیں ۔پھر بھی انہیں نوکری نہیں ملی ہے ۔پی کے نے کہا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ عام لوگوں کو اس کی فکر نہیں ہے ۔بہار کے لوگ ابھی بھی ذات اورمذہب میں الجھے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پی کے نے تیجسوی کی ڈگری پرطنز کیا ہے ۔وہ پہلے بھی اس معاملے پرآر جے ڈی کو گھیرتے رہے ہیں۔پی کے کی جانب سے بار بار ڈگری کا ذکر کرنے سے تیجسوی یادو بھی بوکھلا جاتے ہیں۔ایک بار جب صحافی نے ان سے پوچھا تھا کہ پرشانت کشور آپ کو نویں فیل کہتے ہیں تو تیجسوی نے کہا تھا کہ میں ایک کرکٹرتھا اوراس بارے میں بات نہیں کرتا ۔وراٹ کوہلی میری کپتانی میں کھیلے ہیں ۔کیاکسی نے اس بارے میں کچھ کہا ہے ۔وہ ایسا کیوں نہیں کرتے ۔پی کے نے اس پرپلٹ وار کیاتھا ۔انہوںنے کہا تھا کہ تیجسوی یادو نویں کلاس میں فیل ہوگئے تھے اس کے بعد جب وہ کرکٹ کھیلنے گئے تو پانی ڈھوتے تھے۔ تیجسوی یادو کی قیادت صلاحیت پرسوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیجسوی یادو کی اصلی پہچان کیا ہے صرف اس لئے کہ وہ لالو یادو کے بیٹے ہیں۔لوگ انہیں جانتے ہیں اسی وجہ سے وہ آر جے ڈی کے لیڈر بھی ہیں اسی وجہ سے انہیں بہار کا نائب وزیراعلیٰ بنایاگیا ۔واضح ہوکہ پرشانت کشور نے اسمبلی انتخاب میں تیجسوی یادو کے خلاف لڑنے کا اعلان کیاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande