جیسلمیر، 19 مارچ (ہ س)۔
جیسلمیر کے ناچنا علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو پکڑا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بھارت پاکستان سرحدی علاقے ناچنا سے پکڑے گئے ملزم کی عمر 35 سے 40 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے۔ ناچنا تھانہ کے اے ایس آئی لکشمن رام نے بتایا کہ گرفتار شخص بار بار اپنا نام بدل رہا ہے اور اپنے دو نام روی کشن اور شاہی پرتاپ بتا رہا ہے۔ ملزم کو طبی معائنے کے لیے ناچنا میڈیکل سینٹر لے جایا گیا اور ضروری طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مشتبہ کے پاس مختلف ناموں اور مختلف ریاستوں کے چار آدھار کارڈ ملے ہیں۔ مشتبہ شخص نے 13 مارچ کو پھلودی ضلع میں اپنے والد سے نوکیا فون خریدا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ