یوم بہار کی تیاریاں جنگی سطح پر جاری
پٹنہ19؍ مارچ(ہ س)۔بہار حکومت کے ذریعہ ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم بہارکے موقع پر بڑے پروگرام کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔یوم بہار 22مارچ کو ہے ۔ہرسال تین روزہ پروگرام ہوتا رہا ہے ۔اس بار محکمہ کی نمائش کے لئے دودن بڑھایاگیا ہے جو 26مارچ تک چلے گا۔پہلے دن
یوم بہار کی تیاریاں جنگی سطح پر جاری


پٹنہ19؍ مارچ(ہ س)۔بہار حکومت کے ذریعہ ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم بہارکے موقع پر بڑے پروگرام کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔یوم بہار 22مارچ کو ہے ۔ہرسال تین روزہ پروگرام ہوتا رہا ہے ۔اس بار محکمہ کی نمائش کے لئے دودن بڑھایاگیا ہے جو 26مارچ تک چلے گا۔پہلے دن 22مارچ کو وولی اوڈ کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ گاندھی میدان میں اپنا جلوہ بکھیرے گے ۔اسی دن چنڈی گڑھ کے مشہور صوفی گلوکار ممتا جوشی بھی کرشن میموریل ہال میں لوگوں کو محظوظ کریں گی۔23مارچ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں وولی ووڈ کی ابھرتی گلوکارا پرتیبھا سنگھ بگھیل جو غزل اورکئی فیچر فلموں میںاپنی آواز دے چکی ہیں یوم بہار کے موقع پر اپنا جلوہ بکھیریں گی۔ابھیجیت بھٹاچاریہ نے اپنا ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ ہمارا نانہال بہار میں ہے اورہم یوم بہار کے موقع پر آرہے ہیں۔پرتیبھا سنگھ بگھیل اورممتا جوشی نے بھی ویڈیو جاری کرکے بہار کے لوگوں کو آنے کا اشارہ دیا ہے ۔واضح رہے کہ 22مارچ 2025کو بہارکے قیام کے 113سال پورے ہوجائیں گے۔اسی دن 1912میں بنگال سے بہارالگ ہواتھا۔اس بار یوم بہار کا تھیم ’انت بہار وکست بہار ‘ مقرر کیاگیا ہے ۔یہ پورا پروگرام محکمہ تعلیم کے ذریعہ کیاجاتا ہے ۔اس بار کے تھیم کو کہیں نہ کہیں انتخاب سے جوڑ کر دیکھاجارہا ہے ۔تقریب تین روزہ 22-24مارچ تک ہوگی ۔لیکن مختلف محکموں کی نمائش کے لئے یوم بہار کو 26مارچ تک توسیع دی گئی ہے ۔یہ پروگرام گاندھی میدان کے علاوہ شری کرشن میموریل ہال اوررابندربھون میں بھی منعقد ہوگا۔پٹنہ ڈی ایم چندرشیکھر سنگھ نے بتایا کہ سبھی انعقاد کے مقام پر پروگرام کے علاوہ گاندھی میدان میں بہتر لیزرشو ہوں گے۔ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔نامی گرامی فنکاروں کے علاوہ بہار کے مشہور اورثقافت سے جڑے فنکار بھی اپنی پیش کش دیں گے۔اس کے علاوہ کھانے پینے کا بھی نظم رہے گا۔جس میں بہاری کھانوں کے اسٹال ہوں گے ۔یوم بہار پروگرام کا سیدھا نشریہ ویب کاسٹنگ کے ذریعہ کیاجائے گا۔

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande