کولکاتہ، 19 مارچ (ہ س)۔
سندیش کھالی ترنمول کے سابق لیڈر شیخ شاہجہاں پر جیل میں رہتے ہوئے ایک خاندان کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔ اہل خانہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں شکایت درج کرائی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے پرانا سربیدیا علاقے میں رہنے والے منڈل خاندان نے الزام لگایا ہے کہ شیخ شاہجہاں کے حامی مفضل مولا نے دو دن پہلے ان کے گھر کال کیاتھا۔ خاندان کے سربراہ روین منڈل نے فون اٹھایا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے بھائی نے فون کیا ہے، اس سے بات کریں۔ اس کے بعد کال پر موجود شخص نے کہا کہ میں شیخ شاہجہاں ہوں، تم بہت بڑھ گئے ہو، بازار کو لے کر بہت ہنگامہ برپا کر رہے ہو، تمہارے گھر پر حملہ ہو گا، بمباری ہو گی، میں تمہیں باہر نکلنا بند کر دوں گا۔
منڈل خاندان کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں واقع 'شیخ شاہجہاں مارکیٹ' کے نام سے بڑا بازار ان کی آبائی زمین پر بنایا گیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ شیخ شاہجہاں نے اس زمین پر زبردستی قبضہ کر کے اس پر بازار تعمیر کرایا تھا۔
اہل خانہ نے اس معاملے کو لے کر ای ڈی اور سی بی آئی میں شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد جانچ ایجنسیوں نے بازار میں چھاپہ بھی مارا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شاہجہاں اور اس کے حامی ان پر شکایت واپس لینے کے لیے مسلسل دباو¿ ڈال رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ