بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کولگام کا دورہ کرکے مارے گئے دو بھائیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی
کولگام 19 مارچ (ہ س ) ۔بی جے پی کے مرکزی باڈی کے سینئر لیڈر رویندر رینا گجر بکروال نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ رویندر رینا آج سخت سیکیورٹی حصار میں کولگام پہنچے جہاں چند ہفتے قبل تین نوجوان لاپتہ ہوگئے تھے جن میں دو سگے
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کولگام کا دورہ کرکے مارے گئے دو بھائیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی


کولگام 19 مارچ (ہ س ) ۔بی جے پی کے مرکزی باڈی کے سینئر لیڈر رویندر رینا گجر بکروال نوجوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ رویندر رینا آج سخت سیکیورٹی حصار میں کولگام پہنچے جہاں چند ہفتے قبل تین نوجوان لاپتہ ہوگئے تھے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے ۔ جبکہ دونوں بھائیوں کی لاشیں چند روز قبل برآمد کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ابھی تیسرے لاپتہ شخص کی تلاش پولیس کی طرف سے جاری ہے۔اس دوران جب ایک اور بھائی کی لاش چند روز قبل برآمد ہوئی تھی۔تب لواحقین اور رشتہ داروں نے لاش کو سڈک پر رکھ کر دھرنا دیا تھا۔ جس کے دوران ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں ایک پولیس افسر ایک خاتون کو لات مارتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ جس کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی میں بھی کئ سرکردہ گوجر ممبران اسمبلی نے اس واقعہ کی انکوائری کےلۓ سرکار پر دباؤ بنایا تھا۔ جبکہ پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر جاوید متو کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس دوران اگرچہ موقع واردات پر کئ لیڈران پہنچے وہیں اج بھاجپا کے سینئر مرکزی لیڈر رویندر رینا بھی کئ لیڈران کے ہمراہ لواحقین سے ملنے کے دوران جذباتی بھی ہوگئے اور انہوں نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande