جموں, 19 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز اس بات کی تردید کی کہ تصدیق سے متعلق مسائل کے باعث بی پی ایل خاندانوں کا راشن روکا گیا ہے۔ایم ایل اے میر سیف اللہ کے استفسار پر حکومت نے کہا کہ تمام مستحق گھرانوں کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت ان کا مقررہ راشن فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ نان پریارٹی ہاؤس ہولڈ (این پی ایچ ایچ) زمرے میں سبسڈی والے نرخوں پر راشن دستیاب ہے۔محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین کے وزیر نے واضح کیا کہ تصدیق سے متعلق کسی بھی مسئلے کی وجہ سے راشن کی فراہمی روکی نہیں گئی ہے۔تمام مستحق گھرانوں اور مستفیدین کو ان کے طے شدہ کوٹے کے مطابق راشن مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ این پی ایچ ایچ زمرے میں انتہائی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر