بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے موسم میں ایک بار پھر تبدیلی آنے والی ہے۔ موسم گرما کے دوران ریاست میں بارش کا امکان ہے۔ آج اور بدھ کو جبل پور، منڈلا سمیت 13 اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں بھوپال، گوالیار، جبل پور، ریوا، شہڈول، چمبل اور ساگر ڈویژن میں 21-20 مارچ کو تیز آندھی، گرج چمک اور بارش کا الرٹ ہے۔ ان اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں ویسٹرن ڈسٹربنس اور ٹرف کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ اس کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے، جبکہ ریاست کے کچھ حصوں میں 14 مارچ سے ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ دو دن کے وقفے کے بعد 19 مارچ سے ریاست میں دوبارہ بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آج بدھ کو چھتر پور، پنا، سیدھی، سنگرولی، دموہ، کٹنی، جبل پور، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، پانڈھرنا، سیونی، منڈلا اور بالاگھاٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اگلے 3 دنوں یعنی 19، 20 اور 21 مارچ کو سسٹم کا اثر صرف بھوپال، جبل پور، گوالیار، چمبل، ریوا، ساگر اور شہڈول ڈویژن میں نظر آئے گا۔ اندور، اجین اور نرمداپورم میں بارش، آندھی یا گرج چمک کے ساتھ بارش نہیں ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو ریاست میں ہوا کی رفتار زیادہ رہے گی۔ عام طور پر 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی ہے لیکن دو دن میں یہ رفتار 30 سے 50 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔
20 مارچ کو بھوپال، گوالیار، جبل پور، شیوپور، مرینا، بھنڈ، دتیا، شیو پوری، اشوک نگر، ودیشا، سیہور، رائسین، ساگر، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھتر پور، دموہ، نرسنگھ پور، چھندواڑہ، پانڈھرنا، بالاگھاٹ، منڈلا، ڈنڈوری، انوپ پور، امریا، شہڈول، کٹنی، میہر، پنا، ستنا، ریوا، مئوگنج، سیدھی اور سنگرولی میں گرج چمک، تیز آندھی اور بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں 21 مارچ کو جبل پور، شیو پوری، اشوک نگر، ودیشا، سیہور، رائسین، ساگر، دموہ، ستنا، ریوا، میہر، کٹنی، امریا، شہڈول، انوپ پور، ڈنڈوری، منڈلا، سیونی اور بالاگھاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز آندھی کی توقع ہے۔ 22 مارچ کو ریوا، مئو گنج، سدھی، سنگرولی، منڈلا اور بالاگھاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن