سرینگر، 19 مارچ (ہ س):۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں 12 مقامات پر تلاشی لی۔
حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے اوور گراؤنڈ ورکرز ، ہائبرڈ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے ہمدردوں سے منسلک احاطے پر مارے گئے۔معاملہ (RC-04/2024/NIA/JMU) NIA نے 24 اکتوبر 2024 کو وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد درج کیا تھا۔ ان دراندازیوں کو مبینہ طور پر او جی ڈبلیوزاور جموں خطے کے کئ گاوں میں دہشت گرد ساتھیوں نے سہولت فراہم کی، جنہوں نے دراندازوں کو خوراک، پناہ گاہ اور مالی امداد سمیت لاجسٹک مدد فراہم کی۔چھاپوں کے دوران کئ اہم دستاویزات اور موبائل فون ضبط کۓ گئے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab