ناگپور تشدد: اسداویسی نے فڈنویس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ،
حیدرآباد , 19 مارچ (ہ س) ۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں پیر کی رات بھڑکنے والے تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنوی
ناگپور تشدد: اسداویسی نے فڈنویس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ،


حیدرآباد , 19 مارچ (ہ س)

۔

مہاراشٹر کے ناگپور میں پیر کی رات بھڑکنے والے تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ریاست میں مہا یوتی-این ڈی اے حکومت کے وزراء کے حالیہ بیانات کو اس واقعے کا سبب قرار دیا ہے۔اویسی نے الزام لگایا کہ فڑنویس اور ان کی حکومت کے وزراء کے اشتعال انگیز بیانات نے ناگپور میں کشیدگی کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیر اعلیٰ اور مہاراشٹر حکومت کے دیگر وزراء کے بیانات کو جانچنے کی ضرورت ہے، کیونکہ سب سے زیادہ اشتعال انگیز بیانات حکومت کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔ انہیں یہ احساس تک نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ اور وزیر ہیں۔انہوں نے مزید کہا، پورے مہاراشٹر میں ایک مخصوص شہنشاہ کے پتلے جلائے گئے، اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا اور انہیں یہ پسند نہیں آیا۔ اس لیے انہوں نے کپڑے کے ٹکڑے پر قرآن کی آیات لکھ کر اسے جلا دیا۔ جب یہ سب ہو رہا تھا، فوراً لوگوں نے پولیس سے شکایت کی۔اویسی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا،آپ نے آئین کے نام پر حلف اٹھایا ہے، قانون کی حکمرانی پر عمل کریں۔ یہ حکومت اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ناگپور میں پیش آیا، جو وزیر اعلیٰ فڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا آبائی شہر ہے۔ ونچیت بہوجن اگھاڑی کے بانی سربراہ پرکاش امبیڈکر نے بھی دیویندر فڑنویس کی قیادت والی مہا یوتی-این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ یہ واقعہ ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ تھا۔ بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے کہا، مہاراشٹر کا ایک زہریلا وزیر سماج میں نفرت پھیلانے کے لیے باہر سے لایا جا رہا ہے، یہ ایک بڑی منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande