ممتا بنرجی نے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی بحفاظت واپسی پر خوشی کا اظہار کیا
کولکاتہ، 19 مارچ (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ ولمور کی کامیاب اور محفوظ واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کی ہماری بیٹی ہمارے پاس واپس آگئی ہے
ممتا بنرجی نے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی بحفاظت واپسی پر خوشی کا اظہار کیا


کولکاتہ، 19 مارچ (ہ س)۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ ولمور کی کامیاب اور محفوظ واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کی ہماری بیٹی ہمارے پاس واپس آگئی ہے، اور ہم بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔ ہم بوچ ولمور کے لیے بھی بہت خوش ہیں۔ ان کی ہمت کو سلام، ان کی واپسی کی جے، انسانی صلاحیت کی جے!“ وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ٹیم کو ان کی کامیابی اور تعاون پر مبارکباد بھی دی۔

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر تقریباً نو ماہ گزارنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آگئے ہیں۔ ان کی واپسی اسپیس ایکسکے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ہوئی۔ ان کا کیپسول بدھ کے روز بھارتی وقت کے مطابق صبح 3:27 بجے فلوریڈا کے ساحل کے قریب خلیج میکسیکو میں کامیابی کے ساتھ گر گیا۔

گجرات کے مہسانہ ضلع میں سنیتا ولیمز کے آبائی گاو¿ں جھولاسن میں ان کی بحفاظت واپسی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ گاو¿ں کے لوگ مندر میں جمع تھے اور ٹیلی ویژن پر اس تاریخی لمحے کی براہ راست نشریات دیکھ رہے تھے۔ کیپسول پانی میں اترتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی، آتش بازی اور خوشیاں منائی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande