الیکشن کمیشن کو کینسر بتانا شرمناک:جیتن رام مانجھی
پٹنہ، 19 مارچ(ہ س)۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے الیکشن کمیشن کو جمہوریت کے لئے کینسر بتانے والے بیان پر مرکزی وزیراور ہم کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے حملہ بولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پولنگ عمل سے ہی تیجسوی اوران کے کنبہ کے لوگ ایم ایل اے
الیکشن کمیشن کو کینسر بتانا شرمناک:جیتن رام مانجھی


پٹنہ، 19 مارچ(ہ س)۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے الیکشن کمیشن کو جمہوریت کے لئے کینسر بتانے والے بیان پر مرکزی وزیراور ہم کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے حملہ بولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پولنگ عمل سے ہی تیجسوی اوران کے کنبہ کے لوگ ایم ایل اے اورایم پی بنے ہیں ۔لیکن الیکشن کمیشن کو کینسر بتانا شرمناک ہے ۔اگر الیکشن کمیشن کینسر ہے تو پھر تیجسوی اور ان کا کنبہ کینسر پروڈکٹ مانے جائیں گے۔مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھاہے کہ جس الیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقد پولنگ عمل سے تیجسوی یادو اوران کے کنبہ کے لوگ ایم ایل اے ،ایم پی بنے ہیں اب اسی الیکشن کمیشن کو تیجسوی یادو کے ذریعہ کینسر بتانا شرمناک ہے ۔اگر تیجسوی کی نظرمیں الیکشن کمیشن کینسر ہے توتیجسوی یادو اوران کے کنبہ کے لوگوں کو کینسر پروڈکٹ مانا جائے گا۔اس لئے اب انہیں سیاست سے سبکدوش ہوجاناچاہئے ۔واضح رہے کہ ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں تیجسوی یادونے کہا تھا کہ جمہوریت اورآئین کے لئے الیکشن کمیشن کینسر بن گیا ہے ۔بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو ہائی جیک کررکھا ہے ۔اپوزیشن کے الزامات پر الیکشن کمیشن کبھی سنجیدہ نہیں رہا ہے ۔اس سے پہلے بھی تیجسوی یادونے کہاتھا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے لئے چیئر لیڈر کی طرح کام کررہا ہے ۔انہوںنے گذشتہ اسمبلی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020کے نتائج کے دن الیکشن کمیشن نے پہلی بار دن میں تین بار پریس کانفرنس کی تھی ۔دیر شام تک کائونٹنگ رکوا دی گئی تھی ۔ہم جیت رہے تھے پھر رات دوبجے تک ریزلٹ جاری کئے گئے ۔تیجسوی نے الزام لگایا کہ کئی سیٹوں پر بے ایمانی کی گئی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande