کانگریس کے ریاستی صدر کے بنگلے پر ہولی ملن کی تقریب منعقد ہوئی، جیتو پٹواری نے امنگ سنگھار کے ساتھ ہولی گیت گایا
بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔ رنگ پنچمی کے موقع پر بدھ کو بھوپال میں کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری کے بنگلے پر ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دو
کانگریس کے ریاستی صدر کے بنگلے پر ہولی ملن کی تقریب منعقد ہوئی، جیتو پٹواری نے امنگ سنگھار کے ساتھ ہولی گیت گایا


بھوپال، 19 مارچ (ہ س)۔

رنگ پنچمی کے موقع پر بدھ کو بھوپال میں کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری کے بنگلے پر ہولی ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران جیتو پٹواری نے اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار کے ساتھ ہولی کے فاگ گیت گائے۔

کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری کے بنگلے پر منعقدہ ہولی ملن تقریب میں پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی ہولی کے رنگوں میں پوری طرح ڈوبے نظر آئے۔ ڈبرا کے رکن اسمبلی سریش راجے نے فاگ گیت سنایا۔ پرتھوی پور کے رکن اسمبلی نتیندر سنگھ راٹھور نے ہولی گیت گایا۔ سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قومی سکریٹری کنال چودھری کو ہولی گیت پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

ہولی ملن تقریب میں امباہ کے رکن اسمبلی دیویندر سکھوار، سونسر کے رکن اسمبلی وجے چورے، جننار دیو رکن اسمبلی سنیل اوئیکے، پراسیا رکن اسمبلی سوہن لال بالمک، چورئی رکن اسمبلی سوجیت چودھری، پانڈھرنا رکن اسمبلی نیلیش اوئیکے، کھڑگاپور رکن اسمبلی چندا رانی گور، واراسیوانی رکن اسمبلی وکی پٹیل، پوہری کے رکن اسمبلی کیلاش کشواہا، وجئے پور کے رکن اسمبلی مکیش ملہوترا، مرینا رکن اسمبلی دنیش گرجر، کیولاری رکن اسمبلی رجنیش سنگھ، بھگوان پورہ کے رکن اسمبلی کیدار ڈبر سمیت کئی اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ ہولی پریم اور محبت کی ہے۔ ہولی ہندوستان کی روایت ہے۔ آج ہولی، ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی سب مل کر تمام تہوار مناتے ہیں۔ یہ واحد ہندوستان ہے جس میں سب مل کر تمام مذاہب کے تہوار مناتے ہیں۔ میری ملک اور ریاست کے عوام سے ایک درخواست ہے کہ اگر ہندوستان کو دنیا میں نمبر ون بنانا ہے تو نفرت سے نہیں محبت سے بنسکتا ہے۔ جیتو پٹواری نے مزید کہا کہ لوگ قبریں کھود کر نفرت پھیلاتے ہیں، انہیں اپنے مستقبل کی فکر نہیں، سیاسی مستقبل کی فکر صرف پانچ دس سال ہوتی ہے۔ ہندوستان کا مستقبل کروڑوں لوگوں کا ہے۔ مستقبل ہماری نسلوں کا ہے، اس لیے محبت کی بات کریں، نفرت کی نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande