علی گڑھ سمیت کئی اضلاع کے عازمین کی تربیت کا نظم ہو اشروع : توفیق احمد خاں
علی گڑھ سمیت کئی اضلاع کے عازمین کی تربیت کا نظم ہو اشروع : توفیق احمد خاں علی گڑھ، 19 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کی ریاستی حج کمیٹی لکھنؤ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے توفیق احمد خان اور ڈاکٹر ذوالفقار کو بطور حج ٹرینر منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب کمپوٹر ٹیسٹ
توفیق احمد خاں


علی گڑھ سمیت کئی اضلاع کے عازمین کی تربیت کا نظم ہو اشروع : توفیق احمد خاں

علی گڑھ، 19 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش کی ریاستی حج کمیٹی لکھنؤ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے توفیق احمد خان اور ڈاکٹر ذوالفقار کو بطور حج ٹرینر منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب کمپوٹر ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو لکھنو میں ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ حج ٹرینر توفیق احمد خان کے مطابق اس بار حج سابقہ سالوں کے مقابلہ کچھ سستا ہوسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2022 میں حج کی رقم 344800 تھی اور 2023 میں 344876 تھی۔ پچھلے سال 2024 میں 330100 تھی اس قیمت میں قربانی کی قیمت شامل نہیں ہے، اس سال علی گڑھ سے جانے والے حاجیوں کی کل تعداد 269 ہے۔ حاجیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ حج فارم کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 تھی۔ لوگوں کے پاس پاسپورٹ وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد کم ہوئی ہے جبکہ اس سال حج کوٹہ پراتر پردیش کے مسلمانوں کا33ہزار ہے وہیں فارم تقریباً 16000 لوگوں نے بھرا تھا۔

اتر پردیش ریاستی کمیٹی کی طرف سے نامزد کردہ حج ٹرینر توفیق احمد خان نے بتایا کہ عازمین حج کا واٹس ایپ گروپ تیار ہو گیا ہے اور گوگل میٹ ایپ پر روزانہ علی گڑھ، آگرہ، ہاتھرس، اٹاوہ، فرخ آباد اور متھرا کے عازمین کو حج کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ عازمین حج کو حج کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔علی گڑھ سے 269 آگرہ سے 66، فرخ آباد سے 29، ہاتھرس سے 17 اور متھرا کے 29 عازمین حج کے لیے روانہ ہونے والے ہیں، مسٹر توفیق کے مطابق علی گڑھ سے آنے والے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ اور ٹیکہ لگانے کا کیمپ مئی کے پہلے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande