دہلی اسمبلی کے اسپیکر نے سال کے بہترین ایم ایل اے کے ایوارڈ کا اعلان کیا
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج 'سال کے بہترین ایم ایل اے' کے ایوارڈ کا اعلان کیا۔ یہ باوقار سالانہ ایوارڈ شاندار قانون سازی کی کارکردگی کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بنیاد
دہلی اسمبلی کے اسپیکر نے سال کے بہترین ایم ایل اے کے ایوارڈ کا اعلان کیا


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔

دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج 'سال کے بہترین ایم ایل اے' کے ایوارڈ کا اعلان کیا۔ یہ باوقار سالانہ ایوارڈ شاندار قانون سازی کی کارکردگی کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بنیادی معیار میں پارلیمانی بحث میں بہترین شراکت، ایوان میں حاضری کا ریکارڈ اور ایوان میں نظم و ضبط اور اخلاقکو برقرار رکھنا شامل ہے۔ اس موقع پر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ بھی موجود تھے۔

گپتا نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ایم ایل ایز کو پارلیمانی اصولوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے اور بامعنی قانون سازی کے مباحثوں میں فعال طور پر تعاون کرنے کی ترغیب دے گا۔ یہ دہلی اسمبلی کو ایک 'ماڈل اسمبلی' بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو جمہوری طرز حکمرانی میں نئے معیارات قائم کرے گی۔ اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر نے اراکین اسمبلی کو یادگاری نشانات بھی پیش کئے۔

پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائیڈ) کی جانب سے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو اہم پارلیمانی معلومات فراہم کی جاسکیں۔ اس پروگرام میں آئینی دفعات، کاروائی کے قواعد، سوالات کے اوقات کار، قانون سازی کی تجاویز اور پالیسی سازی کے فریم ورک پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ماہرین کے ذریعہ کئے گئے لیکچرز، مکالمے اور انٹرایکٹو سیشنز نے اچھی حکمرانی اور قانون سازی کے عمل کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کی۔

پروگرام کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، گپتا نے اسمبلی کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جامع تربیتی سیشن ہمارے ایم ایل اے کو ضروری علم اور ہنر حاصل کرنے میں مدد کریں گے، جس سے وہ عوام کی زیادہ مو¿ثر طریقے سے خدمت کر سکیں گے۔ دہلی اسمبلی جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور اپنے ایم ایل اے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے، اس طرح قومی دارالحکومت میں اچھی حکمرانی اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande