سرکاری اسکولوں کی تعمیر مقررہ مدت کے اندر کریں :سکریٹری
پٹنہ19؍ مارچ(ہ س)۔سکریٹری پسماندہ طبقہ اورانتہائی پسماندہ طبقہ فلاح محکمہ بہار پٹنہ منوج کمار کی صدارت میں منگل کو محکمہ جاتی سطح پر زیرالتوا کامو ں کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔میٹنگ میں خاص طور سے سکریٹری کے ذریعہ نوتعمیر اسکولوں کی منتقلی ،اسکولو
سرکاری اسکولوں کی تعمیر مقررہ مدت کے اندر کریں :سکریٹری


پٹنہ19؍ مارچ(ہ س)۔سکریٹری پسماندہ طبقہ اورانتہائی پسماندہ طبقہ فلاح محکمہ بہار پٹنہ منوج کمار کی صدارت میں منگل کو محکمہ جاتی سطح پر زیرالتوا کامو ں کی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔میٹنگ میں خاص طور سے سکریٹری کے ذریعہ نوتعمیر اسکولوں کی منتقلی ،اسکولوں میں داخلہ کے لئے امتحان کے نتائج ، سول سروس ،حوصلہ افزا رقم کی ادائیگی کی موجودہ صورتحال ،نوتعمیر ہاسٹلوں کے صورتحال ، سبھی ڈویزن میں بوائز رہائشی اسکول کی صورتحال ،ڈویزنل سطح پرگرلس ہاسٹل کی تعمیر ، ڈویزنل سطح پرورکنگ وومن ہاسٹل کی تعمیر ، اسکولوں کے پرنسپلوں کی تربیت اوربجٹ وغیرہ کا جائزہ لیاگیا۔سکریٹری نے متعلقہ افسران سے دیگر پسماندہ طبقہ ،گرلس رہائشی +2ہائی اسکول داخلہ امتحان کے نتائج کاجائزہ لیا۔انہوں نے جلد سے جلد امتحان نتائج اعلان کرکے آگے کی کارروائی یقینی کرنے کی ہدایت دی۔اسکولوں کی تعمیری کام کے جائزہ میں سکریٹری نے ہدایت دی کہ جن اسکولوں کی تعمیری کام پورا ہوچکا ہے ان کا مارچ کے آخر تک کسی بھی حال میں منتقلی یقینی کی جائے تاکہ اسکول کا نیاسیشن نئی عمارتوں میں شروع ہوسکے ۔جائزے کے دوران متعلقہ افسر نے بتایا کہ انتہائی پسماندہ طبقہ گرلس رہائشی +2ہائی اسکول مدھے پورہ کی منتقلی کردی گئی ہے اورنئے سیشن کا آغاز نئی عمارتوں میں کیاجائے گا۔مارچ کے آخر تک سکریٹری نے دوسری جگہ چل رہے اسکولوں کو نئی عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔کدم کنواں پٹنہ واقع انتہائی پسماندہ طبقہ گرلس رہائشی +2ہائی اسکول میں جگہ کی کمی ہونے کی وجہ سے نزدیکی جہان آباد میں چلانے کی ہدایت دی گئی ۔انہوںنےیہ بھی یقینی کرنے کو کہا کہ ایسے 16اسکول جومحکمہ کے ذریعہ تعمیر عمارتوں میں چل رہے ہیں ان میں اساتذہ کی مناسب دستیابی ہو تاکہ کلاس 6سے 12کے تعلیمی کام بہتر طریقے سے ہوسکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande