بی ڈی ایس طالبہ قدسیہ خان کو آئی اے ایف اوکی انڈرگریجویٹ ریسرچ گرانٹ سے نوازا گیا
بی ڈی ایس طالبہ قدسیہ خان کو آئی اے ایف اوکی انڈرگریجویٹ ریسرچ گرانٹ سے نوازا گیا علی گڑھ، 19 مارچ (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ڈی ایس 2019 بیچ کی طالبہ قدسیہ خان کو انڈین ایسوسی ایشن آف فارنسک اوڈونٹولوجی
قدسیہ خان


بی ڈی ایس طالبہ قدسیہ خان کو آئی اے ایف اوکی انڈرگریجویٹ ریسرچ گرانٹ سے نوازا گیا

علی گڑھ، 19 مارچ (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ڈی ایس 2019 بیچ کی طالبہ قدسیہ خان کو انڈین ایسوسی ایشن آف فارنسک اوڈونٹولوجی (آئی اے ایف او) کی جانب سے سال 2024-25 کے لئے انڈرگریجویٹ ریسرچ گرانٹ سے نوازا گیا ہے۔ ان کی ریسرچ تجویز کا عنوان ہے: اے کمپیریٹیو انالیسز آف دی ایکیوریسی آف سیکس ڈیٹرمینیشن یوزنگ گونئیل اینگل اینڈ مینڈیبیولر کینائن انڈیکس۔

آئی اے ایف او کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 12 جنوری 2025 کو منعقدہ اجلاس میں دس ہزار روپئے کی گرانٹ منظور کی، جس کا مقصد انڈرگریجویٹ طلبہ میں اختراعی تحقیق کو فروغ دینا اور فاریسک اوڈونٹولوجی کے شعبے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ قدسیہ خان نے اس کے لئے آئی اے ایف او اور اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

شعبہ اورل اینڈ ڈینٹل پیتھالوجی، مائیکروبایولوجی / اورل میڈیسن اینڈ ڈینٹل ریڈیولوجی کے چیئرمین پروفیسر پردھومن ورما نے اس حصولیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور ریسرچ کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande