رحمانی30 کی 13 طالبات نے این سی ایف ایم سرٹیفیکیشن حاصل کیا
پٹنہ،18مارچ(ہ س)۔ رحمانی30 کو فخر ہے کہ اس کی کلاس 11 کی 13 طالبات نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) اکیڈمی سرٹیفیکیشن ان فائنانشیل مارکیٹس (NCFM) حاصل کر لی ہے—یہ ایک اعلیٰ سطحی مالیاتی سرٹیفیکیشن ہے جو عام طور پر کالج کے طلبہ اور فائنانس کے پیشہ ور اف
رحمانی30 کی 13 طالبات نے این سی ایف ایم سرٹیفیکیشن حاصل کیا


پٹنہ،18مارچ(ہ س)۔

رحمانی30 کو فخر ہے کہ اس کی کلاس 11 کی 13 طالبات نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) اکیڈمی سرٹیفیکیشن ان فائنانشیل مارکیٹس (NCFM) حاصل کر لی ہے—یہ ایک اعلیٰ سطحی مالیاتی سرٹیفیکیشن ہے جو عام طور پر کالج کے طلبہ اور فائنانس کے پیشہ ور افراد کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔ اس کامیابی نے نہ صرف طالبات کی غیر معمولی صلاحیت کو اجاگر کیا بلکہ رحمانی30 کی کوششوں کو بھی نمایاں کیا، جو خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

NSE اکیڈمی سرٹیفیکیشن ان فائنانشیل مارکیٹس (NCFM) فائنانس انڈسٹری کی سب سے معیاری اور معتبر سرٹیفیکیشن میں سے ایک ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن اسٹاک مارکیٹ، کموڈیٹی اور انویسٹمنٹ انالیسس جیسے موضوعات پر مہارت فراہم کرتا ہے، جس سے کامیاب سرمایہ کاری، ٹریڈنگ، اور مالی مشاورت میں مدد ملتی ہے۔عام طور پر یہ سرٹیفیکیشن یونیورسٹی کے طلبہ یا فائنانس کے ماہرین حاصل کرتے ہیں، مگر رحمانی30 کی ان طالبات نے کم عمری میں یہ کامیابی حاصل کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ایک تعلیمی سنگ میل ہے بلکہ ان کی ذہانت، عزم، اور فائنانس کے میدان میں مہارت حاصل کرنے کے عہد کی بھی مظہر ہے۔یہ کامیابی طالبات کو فائنانس کے شعبے میں ایک نمایاں برتری فراہم کرتی ہے اور انہیں مستقبل میں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ ان کا یہ عزم نہ صرف خود کفالت کی راہ ہموار کرے گا بلکہ معاشرتی ترقی اور مالی شفافیت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

رحمانی30: کامرس اور فائنا نشیل تعلیم میں رہنمائی

رحمانی30 نے کامرس ایجوکیشن کو ایک نئی جہت دی ہے اور طلبہ کو چارٹرڈ اکاو¿نٹنسی (CA)، کمپنی سیکرٹری (CS)، اور کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاو¿نٹنسی (CMA) جیسے معیاری کیریئرز کے لیے تیار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande