پٹنہ، 18مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع’سنکلپٔ میں ریموٹ کے ذریعے ’ہر گھر نل کا جل‘ نشچے کے تحت 7,166 کروڑ 6 لاکھ روپے پانی سپلائی منصوبوں / عمارتی ڈھانچے کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے 83 کروڑ روپے کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
پروگرام میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر پنکج کمار نے بتایا کہ ریاست کے لوگوں کو پانی کی باقاعدہ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پینے کے پانی کے معیار کے قومی معیارات کے مطابق، ریاستی حکومت تمام دیہی گھرانوں کو 70 لیٹر فی کس یومیہ کی شرح سے پانی فراہم کر رہی ہے جو کہ قومی اوسط سے 16 لیٹر زیادہ ہے۔’ہر گھر نل کا جل‘ اسکیم کے تحت بنائے گئے تمام پانی سپلائی اسکیموں کو چلانے اور رکھ رکھائو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ’ہر گھر میں نل کا جل‘ اسکیم کی پورے ملک میں ستائش ہو رہی ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن منصوبوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے انہیں وقت پر مکمل کیا جائے۔’ہر گھر نل کا جل‘ اسکیم کا نفاذ بہتر طریقے کرتے رہیں۔ تمام چیزوں کا منٹننس ہو۔ ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی باقاعدگی سے فراہم ہو اور اس میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ کا استقبال پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر پنکج کمار نے سبز پودا اورمومنٹو پیش کرکے کیا۔
پروگرام کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کی اسکیموں پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی ۔
پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر نیرج کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری امرت لال مینا، ڈیولپمنٹ کمشنر پرتئے امرت،وزیر اعلیٰ پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری پنکج کمار،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلی کے اوایس ڈی گوپال سنگھ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے اسپیشل سکریٹری سنجیو کمار اور دیگر سینئر افسران پروگرام میں موجود تھے، جبکہ اضلاع کے ڈی ایم اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منسلک تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan