بنگال میں انتخابی جنگ: ترنمول کا بی جے پی کی ہندو ووٹ مہم پر سخت حملہ
کولکاتہ، 18 مارچ (ہ س)۔ ترنمول کانگریس نے اپنے سیاسی نعروں کے ساتھ بی جے پی کی ہندوتوا پر مبنی مہم کا جواب دینے کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں منگل کو انتخابی جنگ تیز کردی ہے۔پیر کو ہگلی کے چنسورہ میں بی جے پی کے پوسٹر اور بینرز لگائے گئے تھے جن میں لک
بنگال میں انتخابی جنگ: ترنمول کا بی جے پی کی ہندو ووٹ مہم پر سخت حملہ


کولکاتہ، 18 مارچ (ہ س)۔

ترنمول کانگریس نے اپنے سیاسی نعروں کے ساتھ بی جے پی کی ہندوتوا پر مبنی مہم کا جواب دینے کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں منگل کو انتخابی جنگ تیز کردی ہے۔پیر کو ہگلی کے چنسورہ میں بی جے پی کے پوسٹر اور بینرز لگائے گئے تھے جن میں لکھا تھا -’ہندو ہندو بھائی بھائی، 2026 میں بی جے پی چاہئے۔‘ اسے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی انتخابی مہم کی حکمت عملی کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

منگل کو ترنمول کی آئی ٹی اور سوشل میڈیا ٹیم نے کولکاتہ کے کئی علاقوں بشمول شیام بازار میں جوابی بینر لگائے۔ ان میں بی جے پی پر مہنگائی اور پالیسی کی ناکامیوں کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔

ترنمول کے پوسٹروں میں لکھا تھا-

’ہندو جودی بھائی بھائی، گیس اے کیو چھار نائی ” (اگر ہندو بھائی بھائی ہیں تو گیس کی قیمت میں ریلیف کیوں نہیں؟)

’ہندو بھائی بھائی ،کنتو بنگالی پورن منتری نائی؟‘(ہندو بھائی بھائی، پھر بھی بنگال سے کوئی کابینہ وزیر کیوں نہیں؟)

اس کے علاوہ آدھار کارڈ لنکنگ، پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر بھی بی جے پی کو نشانہ بنایا گیا۔

ترنمول آئی ٹی سیل کے سربراہ دیبانشو بھٹاچاریہ نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوو¿ں سے بی جے پی کی محبت صرف الیکشن کے موسم میں ہی جاگتی ہے۔ باقی وقت وہ صرف میہول بھائی جیسے لوگوں کو پہچانتی ہے۔ اس نے مفرور تاجر میہول چوکسی کی طرف اشارہ کیا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی این آر سی کے نام پر لاکھوں ہندوو¿ں کو بے گھر کر رہی ہے۔ بنگال جانتا ہے کہ سوامی وویکانند کے ہندوتوا اور مودی کے ہندوتوا میں فرق کیسے کرنا ہے۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان اور ایم پی سمیک بھٹاچاریہ نے ترنمول پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترنمول ہی ہے جو بنگال میں برادریوں میں تقسیم پیدا کر رہی ہے۔ وہ پہلے خود کو ہندو حامی ظاہر کرتے ہیں اور پھر فرفرہ شریف جا کر جھک جاتے ہیں۔

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دوبارہ’کھیلاہوبے‘ کا نعرہ لگایا اور بی جے پی پر ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آدھار لنکنگ کے ذریعے ووٹر لسٹ سے لوگوں کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ہم الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande