دھار، 13 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں بدھ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں بدناور-اجین فور لین پر غلط سمت سے آ رہے ایک گیس ٹینکر نے ایک کار اور ایک پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پک اپ میں سوار تین اور کار میں سوار چار افراد سمیت سات افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں تین افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ پک اپ ٹینکر کے نیچے دب گئی۔ لوگ پک اپ میں بھی پھنس گئے جنہیں کرین کی مدد سے نکالنا پڑا۔ مرنے والے رتلام اور مندسور اضلاع کے رہنے والے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی دیر رات تقریباً 11 بجے دھار ضلع سے گزرنے والی نو تعمیر شدہ بدناور-اجین فور لین پر پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انڈین گیس ٹینکر (جی جے 34 اے وائی 8769) اجین کی طرف جا رہا تھا۔ ٹینکر غلط سائیڈ سے آ رہا تھا۔ اسی دوران ٹینکر نے سب سے پہلے بدناور کی طرف جارہی پک اپ کو ٹکر ماری۔ اس کے بعد اس نے اپنے پیچھے آنے والی کار (ایم پی 14 سی ڈی 2552) کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پک اپ گاڑی ٹینکر کے نیچے جاگھسی۔ پک اپ میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔ دو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ گاڑی نئی اور بغیر نمبر کے ہے۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد پک اپ میں پھنسے زخمیوں کو نکالا جا سکا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں بیٹھے کچھ لوگ اچھل کر دور گر گئے جبکہ کچھ لوگ گاڑی میں بری طرح پھنس گئے۔ باہر گرنے والے لوگ مر گئے۔ اندر پھنسے کچھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت ٹینکر اور پک اپ میں تین افراد پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کے لیے کرین کی مدد لی جا رہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او پی اروند سنگھ تومر اور ٹی آئی امت سنگھ کشواہا موقع پر پہنچ گئے۔ تمام لاشوں کو بدناور سول اسپتال لایا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم آج جمعرات کو یہاں کیا جائے گا۔ ٹینکر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔ پولیس نے گیس ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حادثے کے بعد فور لین پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کرینوں کی مدد سے تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹایا۔
مرنے والوں میں گردھاری مکھیجا 44 سال ساکن مندسور، انل ویاس 43 سال ساکن رتلام، ویرم دھنگر ساکن مندسور، چیتن اگروال 23 سال ساکن مندسور، بننا عرف لال سنگھ، انوپ پونیا 23 سال ساکن جودھپور، جتیندر پونیا ساکن جودھپور شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں جگدیش بیراگی 50 سال ساکن جودھپور، لکھ مارام ساکن جودھپور، دیپک پونیا 30 سال ساکن جودھپور شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن