ارریہ ، 19 فروری (ہ س)۔ضلع کے پلاسی تھانہ علاقہ کے خفیہ اطلاع پر بدھ کے روز بائک سورا یک اسمگلر کو نیپالی شراب اور نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا۔ پلاسی تھانہ انچارج متھلیش کمار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسمگلر کو 17لیٹر نیپالی شراب،3900 روپے نقد اور ایک بائک کے ساتھ گرفتارکرنے کی بات کہی ہے۔
گرفتار اسمگلر سے پوچھ گچھ کے بعد پلاسی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی اور ملزم کو عدالتی حراست میں ارریہ جیل بھیج دیا گیا، اس ضمن میں پولیس نے پلاسی تھانہ انچارج کی قیادت میں یہ کارروائی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan