ٹرمپ اور ان کے سینئرمشیروں کانیتن یاہو سے ویسٹ بنک میں پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن،30دسمبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سینئر مشیروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پالیسیاں تبدیل کی جائیں۔ امریکی ویب سائٹ axios نے آج منگل کے روز بتایا کہ یہ مطالبہ فریق
ٹرمپ اور ان کے سینئرمشیروں کانیتن یاہو سے ویسٹ بنک میں پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ


واشنگٹن،30دسمبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سینئر مشیروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پالیسیاں تبدیل کی جائیں۔ امریکی ویب سائٹ axios نے آج منگل کے روز بتایا کہ یہ مطالبہ فریقین کی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔اسرائیل پر بین الاقوامی دباو¿ میں اضافہ ہو رہا ہے تا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کو روکا جا سکے۔مغربی کنارے میں 27 لاکھ فلسطینی بستے ہیں اور یہ فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبوں میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande