جموں و کشمیر پولیس کا مستقل ہدف سماج دشمن سرگرمیوں کا خاتمہ یے ۔ڈی جی پی
جموں, 22 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے پیر کے روز کہا کہ دہشت گردی اور تمام قسم کی مجرمانہ سرگرمیاں ہمیشہ یو ٹی پولیس کی سخت نگرانی میں رہیں گی۔ کٹھوعہ میں 14ویں پولیس شہداء میموریل ٹی۔20 کرکٹ ٹو
DGP


جموں, 22 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے پیر کے روز کہا کہ دہشت گردی اور تمام قسم کی مجرمانہ سرگرمیاں ہمیشہ یو ٹی پولیس کی سخت نگرانی میں رہیں گی۔

کٹھوعہ میں 14ویں پولیس شہداء میموریل ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ چاہے منشیات ہوں، گینگسٹرز، مافیا یا کسی بھی قسم کا جرم، بالخصوص دہشت گردی، ہر سرگرمی پولیس کی نظر اور بندوق کے نشانے پر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کا مستقل ہدف اور مقصد تمام ملک دشمن اور سماج دشمن سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز دہشت گردوں، ان کے اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز)، ہمدردوں، منشیات اسمگلروں اور حوالہ رقوم کے نیٹ ورکس کے خلاف جارحانہ کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔

ڈی جی پی کے مطابق مربوط کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی کے پورے ایکو سسٹم کو ختم کرنا ہے، جس میں اس کا معاون نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ منشیات اسمگلنگ اور حوالہ رقوم کے دھندوں سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کو جاری رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اسی لیے ایسے عناصر بھی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔

سرحد پار سے دراندازی، واپسی، منشیات اسمگلنگ اور ڈرون سرگرمیوں کی روک تھام کی ذمہ داری جموں و کشمیر میں تعینات فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے پاس ہے۔ جموں و کشمیر میں 740 کلومیٹر طویل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی نگرانی فوج کرتی ہے جبکہ 240 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد بی ایس ایف کے زیرِ انتظام ہے۔

ایل او سی وادی کے بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع کے ساتھ ساتھ پونچھ، راجوری اور جزوی طور پر جموں میں واقع ہے، جبکہ بین الاقوامی سرحد جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں واقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں باقاعدگی سے سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں، جن میں سیکورٹی تیاریوں اور حاصل شدہ کامیابیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے میں ہونے والی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande