ملیالم سنیما کے معروف اداکار سری نواسن کا انتقال ہو گیا
ممبئی، 20 دسمبر (ہ س)۔ ملیالم سنیما کے تجربہ کار اداکار، اسکرین رائٹر، اور ہدایت کار سری نواسن کا 69 سال کی عمر میں ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران، انہوں نے تقریباً 225 فلموں میں اداکاری کی، لیکن انہیں سب سے منفرد پہچان
Veteran-Malayalam-actor-Srinivasan-has-passed-away


ممبئی، 20 دسمبر (ہ س)۔ ملیالم سنیما کے تجربہ کار اداکار، اسکرین رائٹر، اور ہدایت کار سری نواسن کا 69 سال کی عمر میں ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران، انہوں نے تقریباً 225 فلموں میں اداکاری کی، لیکن انہیں سب سے منفرد پہچان ان کی سماجی اور سیاسی طنز سے بھرپور اپنی تحریروں سے ملی۔ ان کی کہانیاں اور مکالمے، جو اکثر عام لوگوں کی زندگیوں میں جڑے ہوتے تھے، سامعین پر گہرے نقوش چھوڑے۔ خاص طور پر سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ ان کی جوڑی نے ملیالم سنیما کو کئی یادگار فلمیں دیں۔

سری نواسن کئی برسوں سے بیمار تھے۔ ان کا انتقال 20 دسمبر 2025 کو کیرالہ کے ایرناکولم ضلع کے تریپونیتھورا اسپتال میں ہوا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وملا اور دو بیٹے اداکار و ہدایت کار ونیت سری نواسن اور دھیان سری نواسن ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور فلم انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑائی ہے اور ہرشخص انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

سری نواسن کو ملیالم سنیما کے سب سے بااثر اور کامیاب مصنف اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ ایم ٹی واسودیون نائر، کے جی جارج، اور پی پدمراجن جیسے لیجنڈز میں بھی نمایاں رہے۔ ان کی فلموں نے نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ موہن لال، پریہ درشن، اور ستھیان انتھیکاڈ جیسے نامور اداکاروں اور فلم سازوں کے کیریئر کو بھی نئی سمت دی۔ ان کی فلمیں آج بھی ملیالی ناظرین میں اتنی ہی مقبول ہیں۔

اداکار پرتھوی راج سوکمارن نے بھی ان کے انتقال پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا،’’سری نواسن دنیا کے عظیم مصنفین، ہدایت کاروں اور اداکاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ہمیں ہنسایا اور سوچنے پر مجبور کیا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔‘‘ کیرالہ کے جنرل ایجوکیشن منسٹر وی سیون کٹی نے اسے ملیالم سنیما کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

سری نواسن اور موہن لال کی جوڑی ملیالم سنیما کی سب سے یادگار جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔’’ناڈوڈیکٹو‘‘،’’ورویلپو‘‘،’’چترم‘‘ اور’’پویترم‘‘ جیسی فلموں میں ان کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب سراہا ۔ سری نواسن نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1976 میں فلم ’’منی موجھکم‘‘ سے کیا۔ انہوں نے سماجی طنز اور روزمرہ کی زندگی کے کرداروں کی تصویر کشی کے ذریعے اپنی شناخت قائم کی۔ انہیں ریاستی اور قومی سطح پر متعدد باوقار ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande