
نئی دہلی، 2 دسمبر (ہ س) — کمپیوٹر ہارڈویئر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایچ پی انڈیا نے آج بھارتی مارکیٹ میں اپنی معروف لیزر ایم-300 سیریز میں توسیع کرتے ہوئے تین نئے پرنٹر ماڈل ایچ پی لیزر335 ڈی این، 335 ڈی ڈبلیو اور ایم ایف پی 355 ایچ ڈی ایل ڈبلیو پیش کیے ہیں۔ یہ ماڈل ہائی والیوم اور ہائی پرفارمنس پرنٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
کمپنی کے مطابق ایچ پی لیزر335 ڈی این کی قیمت 24,000 روپے، 335 ڈی ڈبلیو کی 25,500 روپے اور ایم ایف پی 355 ایچ ڈی ایل ڈبلیو کی قیمت 37,875 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایچ پی انڈیا کے سینئر ڈائریکٹر (پرنٹ کیٹیگری)، ستیش کمار نے کہا کہ “ہم نے بھارتی مارکیٹ میں تینوں نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں جو جدید آٹو ڈوپلکس خصوصیت کے حامل ہیں۔ یہ پرنٹرز تیز رفتار آؤٹ پٹ، کم آپریٹنگ اخراجات اور بلند کارکردگی کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کی بدولت ایم300 مونوکروم لیزر پورٹ فولیو مزید مضبوط ہوگا، جو ایس بی ایم، انٹرپرائز اور پرنٹ شاپ سیکٹرز کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرے گا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے پرنٹرز میں 20 فیصد ری سائیکلڈ پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے یہ ماڈلز بھارت کے ان کاروباری اداروں کے لیے بہترین انتخاب بنتے ہیں جو کم لاگت اور پائیدار ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں۔
ستیش کمار نے کہا کہ “لیزر ایم-300 سیریز میں توسیع ہماری اس وابستگی کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم بھارتی کاروباروں کو ایسی پرنٹنگ ٹیکنالوجی فراہم کریں جو اعلیٰ کارکردگی، قابلِ اعتماد آپریشن اور اعلیٰ معیار کی پرنٹنگ پیش کرے۔ یہ نئے ماڈلز تیزی سے ترقی کرتی اور ڈیجیٹل طور پر منسلک دنیا میں ایس بی ایم، پرنٹ شاپس اور انٹرپرائزز کو مسابقت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔”
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد