کٹھوعہ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا
کٹھوعہ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا جموں، 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں مبینہ منشیات اسمگلر کی ایک رہائشی جائیداد کو ضبط کر لیا، جس کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی اسم
Proper


کٹھوعہ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا

جموں، 18 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں مبینہ منشیات اسمگلر کی ایک رہائشی جائیداد کو ضبط کر لیا، جس کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی اسمگلرز اور غیر ملکی زرِ مبادلہ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کی جائیداد ضبطی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی کی توثیق کے بعد عمل میں لائی گئی، جو خطے میں منظم منشیات اسمگلنگ کے مالی نیٹ ورک کو توڑنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

تفصیلی مالی جانچ کے بعد لوہائی ملہار، تحصیل بلاور کے رہائشی جاوید اختر کی ایک منزلہ رہائشی عمارت، جس کی مالیت 12,26,303 روپے ہے،اُس کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت عارضی طور پر ضبط کیا گیا تھا۔ بعد ازاں معاملہ توثیق کے لیے متعلقہ حکام کو بھیجا گیا، جہاں اب اس ضبطی کو برقرار رکھتے ہوئے قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ ملزم عادی مجرم ہے، اس کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جا چکی ہے اور اس کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande