انڈر-19 ایشیا کپ: ابھیگیان کنڈو کی ڈبل سنچری، ہندوستان نے ملیشیا کے خلاف 408 رن بنائے
دبئی، 16 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر-19 ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ابھیگیان کنڈو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری جڑی اور ان کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے اے سی سی مردوں کے انڈر-19 ایشیا کپ 2025 کے گروپ-اے مقابلے میں ملیشیا کے خلاف پہلی اننگز میں
ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ابھیگیان کنڈو


دبئی، 16 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستانی انڈر-19 ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ابھیگیان کنڈو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری جڑی اور ان کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے اے سی سی مردوں کے انڈر-19 ایشیا کپ 2025 کے گروپ-اے مقابلے میں ملیشیا کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹ پر 408 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ یہ مقابلہ دبئی کے دی سیونس اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹاس جیت کر ملیشیا انڈر-19 ٹیم نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات حالانکہ کچھ خاص نہیں رہی اور ٹیم نے کپتان آیوش مہاترے (7 گیندوں میں 14 رن) اور وہان ملہوترا (14 گیندوں میں 7 رن) کے وکٹ جلد گنوا دیے۔ اس کے بعد ویبھو سوریہ ونشی (26 گیندوں میں 50 رن) اور ویدانت تریویدی (106 گیندوں میں 90 رن) نے اننگز کو سنبھالتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ سوریہ ونشی 11 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، تب ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ پر 87 رن تھا۔

اس کے بعد کریز پر اترے ابھیگیان کنڈو نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور چوکوں چھکوں کی برسات شروع کر دی۔ کنڈو نے ویدانت تریویدی کے ساتھ 181 گیندوں میں 209 رنوں کی بڑی شراکت داری کی۔ اس کے بعد انہوں نے کنشک چوہان کے ساتھ صرف 36 گیندوں میں 87 رن اور جوڑ کر ہندوستان کے اسکور کو 400 کے پار پہنچایا۔

ابھیگیان کنڈو نے اپنی ناٹ آوٹ 209 رن کی اننگز میں 17 چوکے اور 9 چھکے جڑے۔ انہوں نے صرف 44 گیندوں میں نصف سنچری، 80 گیندوں میں سنچری اور محض 121 گیندوں میں تاریخی ڈبل سنچری مکمل کی۔

کنڈو کی یہ اننگز کئی معنوں میں تاریخی رہی۔ وہ یوتھ ون ڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے، جبکہ مجموعی طور پر ایسا کرنے والے وہ دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ انڈر-19 کے جورک وان شالکوائیک نے 2025 میں زمبابوے انڈر-19 کے خلاف 153 گیندوں میں 212 رن بنا کر کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی کنڈو نے امباتی رائیڈو کا ہندوستانی انڈر-19 ون ڈے میں سب سے زیادہ ذاتی اسکور کا ریکارڈ (*177) بھی توڑ دیا۔ ان کی اس تاریخی اننگز کی بدولت ہندوستان نے ملیشیا کے سامنے 409 رنوں کا ہدف رکھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande