ایل جی نے اکھنور میں 108 فٹ بلند قومی پرچم کا افتتاح کیا۔
جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنور کے علاقے کچریال میں 108 فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے 1971 کی جنگ میں اپنی جرأت، بہادری اور قربانیوں سے ملک کا نام روشن کرنے وال
LG


جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنور کے علاقے کچریال میں 108 فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے 1971 کی جنگ میں اپنی جرأت، بہادری اور قربانیوں سے ملک کا نام روشن کرنے والے شہداء، فوجی جوانوں اور افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وار ویٹرن اور ویر ناریوں کو بھی اعزاز سے نوازا اور قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کچریال کی سرزمین نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ قوم کے لیے ایک مقدس مقام بھی ہے، جہاں کا ہر ذرہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپاہیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے 16 کور (وائٹ نائٹ کور) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کو 108 فٹ بلند قومی پرچم نصب کرنے کے اس بامعنی اقدام پر مبارکباد پیش کی اور فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی اس تاریخی پہل میں نمایاں خدمات کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا پیارا اور فاتح ترنگا دنیا میں ہمیشہ بلند رہے۔ ترنگا ہماری آزادی، خودداری، قربانیوں اور شہادتوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

تقریب میں وزیر برائے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ستیش شرما؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، میجر جنرل ایچ ایس برار، جی او سی 10 ریپڈ؛ بریگیڈیئر دیانند شرما، کمانڈر پلنوالہ بریگیڈ میجر جنرل (ر) آشِم کوہلی، چیف ایگزیکٹو آفیسر فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا، سینئر افسران،وار ویٹرن، ویر ناریاں اور طلبہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande