کانگریس بہار انتخابات کے نتائج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ۔ترجمان بی جے پی
جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان ابھجیت سنگھ جسروٹیا نے کانگریس کی جانب سے لگائے گئے ووٹ چوری کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں بری شکست کے بعد کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے بنیاد الزامات عائد کر
BJP


جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان ابھجیت سنگھ جسروٹیا نے کانگریس کی جانب سے لگائے گئے ووٹ چوری کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں بری شکست کے بعد کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کا الزام لگانے والی کانگریس خود ماضی میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے اور رائے بریلی میں سونیا گاندھی کو کامیاب بنانے کے لیے ووٹ چوری کی گئی۔ جسروٹیا کے مطابق بی جے پی عوامی حمایت کے بل بوتے پر مسلسل فتوحات حاصل کر رہی ہے، جبکہ کانگریس ایک کے بعد ایک ریاست میں شکست کا سامنا کر کے سیاسی طور پر حاشیے پر جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے دعوؤں پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک، جن میں امریکہ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں، ایسے واقعات سے محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر مکمل قابو کہیں بھی ممکن نہیں ہو سکا، تاہم حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بڑے پیمانے پر کمزور کیا گیا ہے۔

ادھمپور میں دہشت گردوں کے ساتھ حالیہ تصادم پر تبصرہ کرتے ہوئے جسروٹیا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کی ہیں، دہشت گردوں کا دائرہ تنگ کیا گیا ہے اور ان کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے فورسز کی قربانیوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande