
پٹنہ، 7 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئررہنما امت شاہ نے جمعہ کے روز ملک کے قومی گیت’وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالگرہ کی یاد میں پٹنہ میں ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر میں مختلف مقامی زبانوں میں گانے کو فروغ دینا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ یہ ملک گیر مہم مرحلہ وار ملک بھر میں شروع کی جائے گی، جس میں کئی لوگ اس گانے کو مختلف مقامی زبانوں میں ترجمہ کر کے اس کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم میں ایک ڈیجیٹل اقدام بھی شامل ہوگا، جس کی تھیم ’’ وندے ماترم150‘‘ ہے اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ونود تاوڑے کے ساتھ تقریب کے دوران 'سودیشی سنکلپ پتر‘ کا عہد بھی لیا۔ شاہ نے اعلان کیا کہ وندے ماترم مہم ملک بھر میں شروع کی جائے گی، جسے ہر ہندوستانی زبان میں فروغ دیا جائے گا، تاکہ اس کی روح ہر شہری تک پہنچے۔ انہوں نے کہا، ہندوستان ایک زمین کا ٹکڑا نہیں ہے، یہ ایک ثقافت ہے، ایک خیال ہے۔ ثقافت وہ ہے جو ہمیں آپس میں جوڑتی ہے۔
جن سنگھ اور بی جے پی کے قوم پرست نظریہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد اور سودیشی کے جذبے کو ترجیح دی ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر تقریب میں موجود سبھی لوگوں نے سودیشی سنکلپ پتر پڑھا، جس میں غیر ملکی مصنوعات کے بجائے ہندوستانی اشیاء کو اپنانے، ہر گاؤں میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو سودیشی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا عہد کیا گیا۔ ہندوستانی زبانوں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر بھی زور دیا گیا۔
امت شاہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے لیے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ آج جموئی اور بھاگلپور میں جلسہ عام اور پورنیہ میں روڈ شو کرنے والے ہیں۔ پورنیہ میں روڈ شو صدر اسمبلی حلقہ کے آر این ساہ چوک واقع ویر سنگھ میموریل سے شروع ہوگا اور لکھن لال چوک، کھیرو چوک سے ہوتا ہوا آستھا مندر پر ختم ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan