وزیر اعظم نے کارتک پورنیما اور دیو دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور روحانیت سے جڑا یہ شاندار موقع ہر ایک کے لیے خوشی، امن، صحت اور خوش قسمتی لے کر آئے۔ وزیر اعظم
PM Modi greetings on Madhya Pradesh Foundation Day


نئی دہلی، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور روحانیت سے جڑا یہ شاندار موقع ہر ایک کے لیے خوشی، امن، صحت اور خوش قسمتی لے کر آئے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ”کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی پر ملک بھر میں میرے تمام کنبہ کے افراد کو بہت بہت نیک خواہشات۔ ہندوستانی ثقافت اور روحانیت سے جڑا یہ شاندار موقع ہر ایک کے لیے خوشی، امن، صحت اور خوش قسمتی لائے۔ پاون اسنان، دان -پنیہ، آرتی اور پوجن کی ہماری مقدس روایات ہر ایک کی زندگیوں کو روشن کرے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande