مینڈھر سیکٹر میں ایک کھیت سے مشتبہ ڈرون برآمد
مینڈھر سیکٹر میں ایک کھیت سے مشتبہ ڈرون برآمد جموں، 4 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں منگل کے روز ایک مشتبہ ڈرون برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مقامی پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ نے یہ ڈرون سخی میدان
Drone. Su


مینڈھر سیکٹر میں ایک کھیت سے مشتبہ ڈرون برآمد

جموں، 4 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں منگل کے روز ایک مشتبہ ڈرون برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مقامی پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ نے یہ ڈرون سخی میدان گاؤں کے ایک کھیت سے برآمد کیا، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے تقریباً چھ کلو میٹر کی ہوائی مسافت پر واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلے میدان میں ڈرون نما شے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایس او جی کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے ڈرون کی نوعیت اور اس کے ماخذ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande