ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ پر جے رام رمیش کا مرکزی حکومت پر حملہ
نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ڈالر کے مقابلے روپے کی مسلسل گراوٹ کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ روپیہ فری فال میں ہے اور 90 فی ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ رمیش ن
ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ پر جے رام رمیش کا مرکزی حکومت پر حملہ


نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ڈالر کے مقابلے روپے کی مسلسل گراوٹ کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ روپیہ فری فال میں ہے اور 90 فی ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

رمیش نے لکھا کہ روپے کی یہ صورتحال تشویشناک ہے اور اقتصادی نظم و نسق پر سنگین سوال اٹھاتی ہے۔ وزیر اعظم مودی کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande