ریاسی اور سرینگر کے لیے ہائی کورٹ نے عبوری ججوں کا انتظام کیا۔
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریش چندر کٹل اور اسپیشل جج اینٹی کرپشن سرینگر سرندر سنگھ کی 31 اکتوبر کو سبکدوشی کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے عدالتی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے عبوری انتظامات عمل میں ل
ریاسی اور سرینگر کے لیے ہائی کورٹ نے عبوری ججوں کا انتظام کیا۔


جموں, 2 نومبر (ہ س)۔

ضلع ریاسی کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریش چندر کٹل اور اسپیشل جج اینٹی کرپشن سرینگر سرندر سنگھ کی 31 اکتوبر کو سبکدوشی کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے عدالتی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے عبوری انتظامات عمل میں لائے ہیں۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق ارون کمار کوتوال، ڈسٹرکٹ جج (ایل آر پی) جموں، کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاسی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج اینٹی کرپشن سرینگر کو باقاعدہ تقرری عمل میں آنے تک اسپیشل جج اینٹی کرپشن سرینگر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande