سیتا رمن نے بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔
نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س): مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے بدھ کو نئی دہلی میں آئندہ مرکزی بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ساتویں پری بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزارت خز
سیتارمن


نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س): مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے بدھ کو نئی دہلی میں آئندہ مرکزی بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ساتویں پری بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزارت خزانہ نے ایکس پوسٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات اور انشورنس شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ساتویں پری بجٹ مشاورت میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کے سکریٹری، حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر اور مالیاتی خدمات کے محکمے کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن کی صدارت میں بجٹ سے پہلے کی میٹنگ میں حصہ لیا۔ اجلاس میں بینکنگ، فنانس اور انشورنس کے شعبوں کے نمائندے موجود تھے۔

پنکج چودھری کے مطابق میٹنگ کے دوران آئندہ بجٹ سے متعلق اہم مالیاتی اصلاحات، بینکنگ، فائنانس اور انشورنس کے شعبوں میں ممکنہ مواقع اور چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس برین اسٹارمنگ کے مثبت اثرات بجٹ 2026 میں یقیناً نظر آئیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande