
جموں, 19 نومبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ نے متعدد عدالتی افسران کے لیے نئی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ تقرریاں اُن افسروں کے لیے کی گئی ہیں جن کی خدمات حال ہی میں چیف جسٹس کے اختیار میں دی گئی تھیں۔
ڈسٹرکٹ جج کیٹیگری میں نصیر احمد ڈار کو ڈائریکٹر، جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔ اجے کمار گپتا کو رجسٹرار انسپکشن، سرینگر جبکہ فیضان الحق اقبال کو رجسٹرار رولز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں سواتی گپتا کو رجسٹرار جوڈیشل، جموں اور امیش شرما کو رجسٹرار کمپیوٹرز (آئی ٹی) مقرر کیا گیا ہے۔
سول جج (سینئر ڈویژن) کے زمرے میں سنیل کمار کو سکریٹری، ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ توصیف احمد ماگرے کو جوائنٹ رجسٹرار انسپکشن، سرینگر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اسی طرح فیضان نزر کو سب جج، ایل آر پی مقرر کیا گیا ہے، اور وہ سی پی سی اور ای-کورٹس سے متعلق معاملات بھی دیکھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر