سنیل سیٹھی نے جے کے سی اے کی سب کمیٹی سے استعفی دیا۔
جموں, 17 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں اہم انتظامی ہلچل کے درمیان ممبر لیگل افیئرز سنیل سیٹھی نے سب کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سیٹھی نے اپنے استعفیٰ میں الزام لگایا ہے کہ سابق امبڈزمن کی جانب سے مبینہ طور پر بیک ڈیٹڈ ا
Sunil sethi


جموں, 17 نومبر (ہ س)جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں اہم انتظامی ہلچل کے درمیان ممبر لیگل افیئرز سنیل سیٹھی نے سب کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سیٹھی نے اپنے استعفیٰ میں الزام لگایا ہے کہ سابق امبڈزمن کی جانب سے مبینہ طور پر بیک ڈیٹڈ احکامات جاری کیے گئے ہیں جو نہ صرف قواعد و ضوابط کے منافی ہیں بلکہ انتخابی عمل پر بھی براہِ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس کو ارسال کیا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ نے 27 اکتوبر کو جے کے سی اے کے انتخابات 12 ہفتوں کے اندر سابق چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی کی نگرانی میں منعقد کرنے کی ہدایت دی تھی۔

سیٹھی نے اپنے مکتوب میں انکشاف کیا کہ نئی امبڈزمن کی تقرری کے عمل کو الیکشن آفیسر کی منظوری کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، لیکن سابق امبڈزمن کی جانب سے ایسے احکامات اب مارچ کی تاریخ کے ساتھ جاری کیے جا رہے ہیں، جن کا اس وقت کوئی وجود نہیں تھا اور جو مجھے کبھی موصول بھی نہیں ہوئے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات کلبوں کے انتظامی ڈھانچے اور ووٹنگ حقوق میں تبدیلی لا کر انتخابی عمل کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ ووٹنگ نامنکلیچر کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے، اور میں اس کا حصہ نہیں بن سکتا ہے ۔

اپنے خط کے اختتام پر سیٹھی نے سب کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے اور انہیں اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا جائے۔ انہوں نے بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس موقع کو اعزاز قرار دیا۔سنیل سیٹھی کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جے کے سی اے کی انتظامی صف بندی اور عدالتی احکامات کے مطابق انتخابات کی تیاریوں میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande