منی پور میں آر پی ایف/ پی ایل اے کا میجر گرفتار، کاکچنگ میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
امپھال، 17 نومبر (ہ س):۔ منی پور پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کو خود ساختہ آر پی ایف / پی ایل اے میجر کوئیجم ایبوچوبا عرف اناو¿ عرف سومو عرف پنسرینگ (45) کو گرفتار کرلیا۔ یائی ریپک مال
منی پور میں آر پی ایف/ پی ایل اے کا میجر گرفتار، کاکچنگ میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد


امپھال، 17 نومبر (ہ س):۔

منی پور پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور آسام رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کو خود ساختہ آر پی ایف / پی ایل اے میجر کوئیجم ایبوچوبا عرف اناو¿ عرف سومو عرف پنسرینگ (45) کو گرفتار کرلیا۔ یائی ریپک مالوم ممنگ لائکائی کا رہائشی اور فی الحال امپھال پولیس اسٹیشن کے علاقے سگولبند نیپرا مینجر لائکائی میں کرائے کے مکان میں رہ رہے ایبوچوبا 2017 میں سجک تمپک میں آسام رائفلز کے چار اہلکاروں پر حملے کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ایبوچوبا نے کھرنگ پٹ، کاکچنگ ضلع کے ایک کھیت میں پلاسٹک کے ڈرموں میں چھپائے گئے ہتھیاروں کی جگہ کا انکشاف کیا۔ اس کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ایک ایم-16 رائفل، آٹھ ایس ایل آر رائفلیں، ایک .303ایل ایم جی، دو .303 رائفل، اموگھ کاربائن کے 190 کارتوس، ایس ایل آر کے 30 کارتوس، ایک ڈیٹونیٹر، 32 ایس ایل آر میگزین، چار 7.62 ایل ایم جی میگزین، تین 303 میگزین،چھ 303 ایل ایم جی میگزین ، تین ایم 16میگزین ، چار انساس میگزین ، تین 2 انچ مارٹر، دو آئی ای ڈی ، ایک ریموٹ، دو الیکٹرک سرکٹس، ایک اسپرٹ ڈرم، اور ایک موبائل فون (سم کارڈ کے ساتھ) بر آمد کیا۔

سیکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ بازیابی علاقے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande