بہار میں جے ڈی یو نےجاری کیا نیا پوسٹر ’’بہار ہےخوشحال ،پھر سےآگئے نتیش کمار ‘‘
پٹنہ، 16 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی زبردست کامیابی کے بعد حکومت سازی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ دریں اثنا آج جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس پر ایک پوسٹر جار
بہار میںجے ڈی یو نےجاری کیا  نیا پوسٹر ’’بہار ہےخوشحال ،پھر سےآگئے نتیش کمار ‘‘


پٹنہ، 16 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی زبردست کامیابی کے بعد حکومت سازی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ دریں اثنا آج جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس پر ایک پوسٹر جاری کیا جس نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

جے ڈی یو کے اس پوسٹر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ایک بڑی تصویر ہے اور اس میں لکھا ہے، ’’بہار ہے خوشحال، پھر سے آگئے نتیش کمار‘‘ کیپشن میں پارٹی نے تبصرہ کیا، خوشحال ہےبہار... محفوظ ہےبہار۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پوسٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بہار کی سیاست میں طاقت کے توازن اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ این ڈی اے میں سب سے زیادہ سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں، جب کہ جے ڈی یو دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے باوجود جے ڈی یو نے مسلسل نتیش کمار کو گڈ گورننس کا چہرہ اور عالمی سطح پر قبول شدہ لیڈر قرار دیا ہے۔ اس لیے پارٹی کی جانب سے اس پوسٹر کو بالواسطہ دعویٰ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پوسٹر جے ڈی یو کی جانب سے عوام اور اتحاد کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہے کہ پارٹی نتیش کمار کے متبادل پر غور کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ پوسٹر کو دیکھنے کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں اور عوام میں سوال اٹھنے لگے کہ کیا یہ اشارہ دے رہا ہے کہ نتیش کمار ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنیں گے؟

در اصل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے ابھی تک باضابطہ طور پر وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اتحادیوں کی شراکت دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، لوک جن شکتی پارٹی( رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے سرکردہ رہنماؤں کی ایک میٹنگ جلد ہونے والی ہے، جس میں قیادت کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا، لیکن جے یو ڈی کے اس عہدے کے لیے اس سے پہلے ہی بحث کے دروازے کھلے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande