اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں سے سرحد پار حملے روکنے کا مطالبہ
نیویارک،15نومبر(ہ س)۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے سرحد پار اور بحری حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حوثی ملیشیا پر ہتھیاروں کی پابندی پر نظر ثانی پر زور دیا ہے۔حوثیوں پر پابندیوں کی قرار داد میں ایران نواز یمنی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں سے سرحد پار حملے روکنے کا مطالبہ


نیویارک،15نومبر(ہ س)۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے سرحد پار اور بحری حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حوثی ملیشیا پر ہتھیاروں کی پابندی پر نظر ثانی پر زور دیا ہے۔حوثیوں پر پابندیوں کی قرار داد میں ایران نواز یمنی گروپ کے سرحد پار اور بحری حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور فوری طور پر ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتی ہے، خاص طور پر ان حملوں کو جو بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔قرار داد یے متن کو 13 ووٹوں سے منظور کیا گیا، جبکہ روس اور چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرار داد کہا گیا ہےکہ حوثیوں پر پابندیاں ایک سال کے لیے دوبارہ نافذ کر دی گئی ہیں۔ یہ پابندیاں تقریباً دس افراد، زیادہ تر حوثی اہلکار، اور باغی گروہ پر بھی لاگو کی گئی ہیں۔

متن میں بتایا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا دائرہ اب ایسے افراد تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے جو یمن سے سرحد پار راکٹ داغنے یا بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔قرار داد میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ ہتھیاروں اور متعلقہ اجزائ کی زمینی اور بحری اسمگلنگ کے خلاف کوششیں بڑھائیں تاکہ حوثیوں پر عائد ہتھیاروں کی پابندی مو¿ثر طریقے سے نافذ ہو سکے۔ماہرین کی ٹیم کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سنہ اپریل تک سفارشات پیش کرے، خاص طور پر دوہری استعمال والے اجزائ کے بارے میں، جنہیں حوثی استعمال کر سکتے ہیں۔برطانیہ کے نائب سفیر جیمز کاریوکی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسل کی ہتھیاروں کی پابندی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور روک تھام کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔تاہم کئی رکن ممالک، بشمول امریکہ اور فرانس نے افسوس ظاہر کیا کہ کونسل نے ان حدود سے آگے نہیں بڑھی جیسا کہ انہیں توقع تھی۔

فرانس کے نائب سفیر جے دارمادی کاری نے کہاکہ ہم افسوس کرتے ہیں کہ منظور شدہ متن زیادہ پرعزم نہیں اور گذشتہ سال یمن کی خراب صورتحال کی عکاسی نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی تجاویز میں دوہری استعمال والے اجزائ کی نگرانی کو بہتر بنانے اور ماہرین کی ٹیم کی سفارشات کے مطابق بحری پابندی کے اقدامات شامل تھے۔چین اور روس، جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے نے پابندیوں کو سخت کرنے پر تحفظات برقرار رکھے۔خیال رہےکہ7 اکتوبر سنہ 2023ئ کو حماس کے اسرائیل پر غیر معمولی حملے اور غزہ میں جنگ چھڑنے کے بعد حوثیوں نے اسرائیل کی طرف راکٹ اور ڈرونز کے حملوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے یمن کے ساحل پر تجارتی جہازوں پر بھی حملے کیے، جس کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بتایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande