
بیروت،15نومبر(ہ س)۔اقوام متحدہ کے امن کار دستوں نے جمعہ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے جنوبی حصے کو دیوار تعمیر کر کے تقسیم کر رہی ہے۔ یہ دیوار اقوام متحدہ کی کھینچی گئی بلیو لائن کے نزدیک تعمیر کی جا رہی ہے۔ تاکہ اسے ڈیفیکٹو بارڈر بنایا جا سکے۔دوسری جانب اسرائیل نے اس امر کی تردید کی ہے کہ وہ کوئی اس طرح کی دیوار کی تعمیر کر رہا ہے۔
یاد رہے 27 نومبر کو پچھلے سال ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ان علاقوں مین نہ صرف اپنی بمباری اور دیگر فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بلکہ 5 مختلف فوجی پوزیشنوں کو بھی ابھی تک خالی نہیں کیا ہے۔ برسوں پہلے سے اسرائیل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھی ایک دیوار تعمیر کر چکا ہے۔ تاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنا قبضہ مستحکم رکھے اور مقامی فلسطینیوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر روک سکے۔ اب اسی طرح کی دیوار کا لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں نے انشکاف کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ان امن دستوں کو لبنان میں 'یونیفل' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ امن دستے لبنانی فوج کے ساتھ مل کر امن معاہدے پر عمل کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہو اور جنگ بندی منصوبہ آگے بڑھ سکے۔'یونیفل' کے دستوں نے اسرائیلی دیوار بنانے کی کوششوں کو لبنان کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔اس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے ماہ اکتوبر میں ایک سروے کے دروران یہ معلوم ہوا کہ اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کی مدد سے ایک 'ٹی-وال' کھڑی کی ہے۔ یہ یارو¿ن کے جنوب مغربی علاقے میں تعمیر کی گئی دیکھی گئی ہے۔'یونیفل' کے بیان میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیلی دیوار بلیو لائن کو بھی عبور کر رہی ہے اور تقریباً 4000 مربع میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ جہاں سے لبنانی شہریوں تک پہنچتی ہے۔ماہ نومبر کے دوران اقوام متحدہ کے ان امن دستوں نے 'ٹی-وال' کی اس علاقے میں تعمیر دیکھی۔
اسرائیلی فوج نے اس بارے اپنے مو¿قف میں کہا ہے کہ اس کی یہ دیوار اسرائیلی فوج کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا اور یہ اس لیے کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنی جنگوں سے یہ سبق سیکھا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ پیش قدمی کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جائیں جو سرحدوں کے نزدیک رکاوٹ کا باعث بنیں اور اسرائیل کی شمالی سرحد محفوظ رہ سکے۔ اسرائیلی فوج نے اس بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ یہ دیوار بلیو لائن کو عبور نہ کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan