سلوواکیہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا ئیں، متعدد مسافر زخمی
سلوواکیہ، 10 نومبر (ہ س)۔ اتوار کی شام سلوواکیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ ماٹس سوتاج ایسٹوک نے یہ اطلاع دی۔ ایسٹوک نے جائے حادثہ پر بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیچھے سے ا
سلوواکیہ میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا ئیں، متعدد مسافر زخمی


سلوواکیہ، 10 نومبر (ہ س)۔

اتوار کی شام سلوواکیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ملک کے وزیر داخلہ ماٹس سوتاج ایسٹوک نے یہ اطلاع دی۔ ایسٹوک نے جائے حادثہ پر بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیچھے سے ایک اور ٹرین پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بعد ازاں انہوں نے ایک مختصر ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ دارالحکومت بریٹیسلاوا اور شہر سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیزینوک کے درمیان واقع 'کوریڈور' میں پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم انہوں نے حادثے میں کسی کی موت یا شدید زخمی ہونے کی تردید کی۔

دریں اثنا، فیس بک پر جاری کردہ ایک بیان میں، پولیس نے کہا، ابتدائی معلومات کے مطابق، ٹرینوں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ٹرین پٹری سے اتری۔ تاہم، ایک نیوز ویب سائٹ نے ایک مسافر کے حوالے سے بتایا کہ تصادم کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

اس سے قبل 13 اکتوبر کو مشرقی سلوواکیہ میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 91 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande