
مالدہ، 10 نومبر (ہ س) مغربی بنگال کے مالدہ میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پرانے مالدہ بائی پاس کے قریب چوٹوسجاپور علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور ڈمپر کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق، ٹرک، فرکا سے گجول جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے ساتھ مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک کا ڈرائیور اور ہیلپر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مقامی باشندے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال پہنچایا گیا۔ مالدہ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو ضبط کرکے سڑک سے ہٹا دیا۔
جائے حادثہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے درہم برہم رہی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے اسے بحال کر دیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد